عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی طرف سے پھر پاکستان کی تعریف

EDITORS NOTE: Graphic content / World Health Organization (WHO) Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus attends a daily press briefing on COVID-19 virus at the WHO headquaters on March 11, 2020 in Geneva. - WHO Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus announced on March 11, 2020 that the new coronavirus outbreak can now be characterised as a pandemic. (Photo by Fabrice COFFRINI / AFP)

لندن (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بار پھر کورونا کے خلاف موثر اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے.

برطانیہ کے ایک آن لائن اخبار کے کالم میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیو کے انفرا اسٹرکچر کو استعمال کیا۔

انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو دوبارہ ملازمت فراہم کرکے ان سے نگرانی سمیت امور سرانجام کرائے گئے.

انھوں نے لکھا ہے کہ اس حکمت عملی سے وائرس کا پھیلا کم ہوا، جیسے جیسے ملک مستحکم ہوتا جا رہا ہے معیشت بھی اب ایک بار پھر بہتر ہورہی ہے۔

مزید لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ردعمل سے اس سبق کو تقویت ملتی ہے کہ یہ انتخاب وائرس پر قابو پانے یا معیشت کو بچانے کے درمیان نہیں تھا، دونوں کوساتھ لیکر چلنا ہے.

انہوں نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تھائی لینڈ، اٹلی اور یوروگوئے کے اقدامات کی بھی تعریف کی، یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پہلے بھی کورونا وائرس کے اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی گئی تھی.

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا تعلق ایتھوپیا سے ہے وہ بائیلوجسٹ ہیں اور 20117 سے عالمی ادارہ صحت کے بطور سربراہ کام کر رہے ہیں.

Comments are closed.