عابد علی اور شان کی شاندار سنچریاں ، 294رنز پر ایک آوٹ
کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اوپنرز کی شاندار سنچریوں کی مدد سے پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف 214رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
چائے کے وقفہ پر جب تیسرے دن کا دوسرا سیشن ختم ہوا تو عابد علی 137رنز اور کپتان اظہر علی 4رنز پر ناٹ آوٹ تھے، شان مسعود 135رنز بنا کر لا ہیرو کمارا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، پاکستان کے اوپنرز نے شاندار سنچریوں کی مدد سے ٹیم کو 278رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔
پاکستان کی برتری رنر ہو چکی ہے اور ابھی آج کے جاری آخری سیشن سمیت دو دن کا کھیل باقی ہے اس لحاظ سے کراچی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط نظر آتی ہے ۔
آوٹ آف فارم اظہر علی کو بھی فارم بحال کرنے کا اچھا موقع ملا ہے اور وہ دباو کے بغیر اپنی اننگ آگے بڑھا رہے ہیں اظہر علی 11اور عابد علی 142رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان نے 294رنز بنا کر اب تک214کی لیڈ حاصل کی ہوئی ہے۔ عابد علی دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے ابتدائی دوٹیسٹ میچز میں دو سنچریاں بنائی ہیں۔
یاد رہے پاکستان نے 80رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تھا اور اوپنرز کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے خسارہ ختم کرے ڈبل سنچری ہدف ہو گیا ہے اور پاکستان کی دوسری اننگ ابھی جاری ہے۔
Comments are closed.