عائزہ خان اور دانش تیمور بھارتی گلو کارہ نیہا ککڑ کے ہمراہ سیر سپاٹے

50 / 100

کراچی ( ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ کے مشہور فنکار جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں اس بار ان کی ایک تصویر کے چرچے ہیں جو کہ بھارتی اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور ان خوش نصیب جوڑوں میں شامل ہیں جو شوبزمیں ہونے کے باوجودبڑ ی خوشی سے ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں اور ان کی آپس کی محبت کے بھی سب معترف ہیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

عائزہ خان ، دانش تیمور اور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ ملاقات میں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں اور تصویر سے لگ رہا ہے کا پڑوسی ملک کے فنکاروں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے دانش تیمور نے 16سال قبل 2005میں اداکاری شروع کی جب کہ عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اداکارہ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا دونوں کی 2014میں شادی ہوئی۔

Comments are closed.