صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی ویڈیو بھی آگئی


کراچی( ویب ڈیسک)شوخ چنچل ادار کارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی منگنی کے چرچے جاری ہیں ایسے میں بہت سے لوگوں کو تجسس بھی تھا لیکن اب یہ تجسس نہیں رہے گا کیونکہ تصاویر کے بعد صبور علی نے منگنی کی ویڈ یو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔

اداکارہصبور علی نے منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بات پکی کی تقریب کی کچھ جھلکیاں ہیں جو آپ سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، میری خوشیاں، کچھ اچھی رسمیں اور میری خوبصورت نئی فیملی۔

ادارہ کارہ نے منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور محبتیں بکھیرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب پیغامات ان کیلئے بہت معنی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جس کے بعد وہ شوبز حلقوں میں مسلسل زیر بحث ہیں۔

ادکارہ مشال کو بھی اس حوالے سے وضاحت جاری کرنا پڑ ی ہے کیونکہ ان کا بھی خبروں میں نام آرہاتھا مشال کا کہنا ہے مجھے نہ گھسیٹا جائے میں نے بھی دونوں کو مبارکباد دے دی ہے۔

Comments are closed.