صبور علی اور علی انصاری کی تصاویر اور ویڈیوز توجہ کا مرکز بن گئیں

62 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی( ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی اور معروف اداکار علی انصاری کی رشہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر کے چرچے ہیں اور لوگ نئی جوڑی کو بہت پسند کررہے ہیں۔

دونوں ہی گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پہلے اداکار کی بہن کی شادی توجہ کا مرکز بنی رہی تھیں جس میں معین خان اور ان کے صاحبزادوں کے ڈانس کو پسند کیاگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اب نئی جوڑی کی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اورعلی انصاری کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صبور علی اور علی انصاری کی تصاویر اور ویڈیوز توجہ کا مرکز بن گئیں دونوں ایک دوسرے سے پیار اور اپنانیت کااظہار کرتے نظر آتے ہیں اسی لئے علی انصاری کے انسٹاگرام فالوورز، اضافے کے بعد ایک ملین یعنی 10 لاکھ ہوگئے ہیں۔

علی انصاری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک 453 پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 374 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خوبروصبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

اب یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ نئی جوڑی ہنی مون پر کہا ں جائے گی ؟ کیونکہ منگنی کے دوران ہی دونو ں گلگت بلتستان کی سیر کر آئے تھے اور یہ ٹرپ انھوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔

Comments are closed.