صبا قمر کو پیار مل گیا
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کا ایک محبت کرنے والے خاص شخص کی بات کرتے ہوئے شرمانا سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا گیا۔
مقبول ترین ڈرامہ ’چیخ‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ایک محبوب کی آمد کا انکشاف کرتے ہوئے محبت کی عکاسی کرتے چند اشعار بھی سنا دئیے۔
شو کے میزبان نے دوران گفتگو سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے گھر کے سامنے پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ کو یہ پتہ ہی نہیں کہ یہ کون رکھ کر چلا جاتا ہے؟‘
اس سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے اپنی پوشیدہ محبت کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’وہ پھول ایک پیار کرنے والا رکھ کر جاتا ہے، پھول ہمیشہ پیار کرنے والے ہی دیتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی، ہر انسان کو اپنی ساری زندگی میں ’’کوئی‘‘ کی ضرورت رہتی ہے اور میری وہ ضرورت الحمد اللہ پوری ہو گئی ہے۔
بعد ازاں اداکارہ نے اپنی اس محبت کے لیے بابا بلھے شاہ کے چند اشعار بھی پڑھے اور بتایا کہ میں اکثر اپنے محبوب کو یہ اشعار سناتی ہوں۔
Comments are closed.