شہبازشریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست
فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کی گئی ہے اور یہ موقف اپنایا ہے کہ سفارتی کوششیں جاری ہیں بات چیت کو موقع ملنا چاہئیے.
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔
اس کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی ہے۔
شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
Comments are closed.