سی پیک کیخلاف بھارتی سازش، چین کی پاکستان کے موقف کی حمایت
بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین نے ایک بار پھر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمنوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں۔
ہندوستان کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کیخلاف چین نے پاکستانی موقف کی ایک بار پھر کھل حمایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان زاؤ کی جانب سے جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عالمی انسداد دہشتگردی کی مثبت کاوشوں کے معترف ہے۔
ترجمان لیجیان زاؤ نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں۔
Comments are closed.