عمران خان سے مزاکراتی کمیٹی ارکان کی ملاقات کروانا میری ذمہ داری نہیں، سپیکرقومی اسمبلی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے مزاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی بجائے نیا موقف اختیارکرلیا ہے، کہتے ہیں عمران خان سے مزاکراتی کمیٹی ارکان کی ملاقات کروانا میری ذمہ داری نہیں، سپیکرقومی اسمبلی نے واضح کردیا۔
انھوں نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نے نہیں حکومت نے کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔
اسپیکرایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ چارجنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.