سلمان خان کا اپنی سابق گرل فرینڈ کے شوہر سے ہاتھ ملانے سے انکار،ویڈیووائرل
فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر کی ہاتھ ملانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کوساتھی اداکار سے بد اخلاقی سے پیش آنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان ایک ایوارڈ فنکشن میں شرکت کے لیے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/Freak4Salman/status/1661795949965094912?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1661795949965094912%7Ctwgr%5Efb651e1117bbbbd35f0b0be033ef46de4b011b5c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2488748%2F24
سلمان خان کی آمد سے قبل بالی ووڈ کے اداکار اور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو فینز کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سلمان خان کی انٹری ہوتے ہی وکی کوشل نے ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی لیکن سلمان خان نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے۔ یہی نہیں سلمان خان کے گارڈز نے وکی کوشل کو دھکا دے کر سائیڈ پر بھی کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کوساتھی اداکار سے بد اخلاقی سے پیش آنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان 7 سال تک تعلقات رہے تھے اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں۔ سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈز کے دوستوں اور شوہروں سے برے رویے کے باعث مشہور ہیں۔
Comments are closed.