سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورشہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پرگفتگو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورشہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پرگفتگو

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورشہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پرگفتگو کی ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ شہبازشریف نے خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رابطہ کے حوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں اُمہ کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہیں۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کال کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہ شراکت داری مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی۔

Comments are closed.