سعودی عرب نے اپنے شہریوں پردو افریقی ممالک کاسفرکرنے پر پابندی عائد کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں پکور وبا سے متاثرہ دو افریقی ریاستوں جینیا اور تنزانیہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ  ان دونوں ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افریقی ممالک جینیا اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکام نے اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری دونوں ممالک میں وبا پر قابو پانے تک وہاں کا سفر نہ کریں جب کہ ان دونوں ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

ادھر عمان نے بھی اپنے شہریوں کو جینیا اور تنزانیہ کا سفر کرنے سے فوری طور پر روک دیا۔ جینیا میں ماربرگ وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تنزانیہ میں ماربرگ وائرس سے پانچ اموات کی تصدیق ہوئی۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں تیز بخار، خون بہنا اور اعضاء کا خراب ہونا شامل ہے۔  یہ وائرس ایبولا وائرس سے ملتا جلتا ہے جو افریقہ میں شروع ہوا تھا۔

Comments are closed.