سعودی حکومت نے دوسرے عمرہ پر اضافی فیس ختم کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایک سال میں 2 بار عمرہ ویزہ جاری کرنے کیلئے اضافی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
اس حوالے سے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر 2 ہزار ریال فیس رکھ دی گئی تھی.
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔
گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کردی تھی اب باضابطہ اعلان کیا گیا ہے.
Comments are closed.