سر درد کیوں ہوتا ہے؟وجوہات جانئے

لندن( نیٹ نیوز)جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ خواتین اور مردوں میں سردرد کی بیماری عام ہے۔اس کی کیا وجوہات ہیں آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

آپ کی شخصیت :

کچھ خصوصیات جس میں ضدی ہونایا پھر حاوی ہو جانے والے افراد کا سر زیادہ درد ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو صرف آرام کرکے خود کو پر سکون کرنا چاہیے۔

اچانک درد:

سست رفتاری سے چلنے والا اچانک سردرد میں گھر جاتا ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ اپنی ورزش سے پہلے پانی کی وافر مقدار کا استعمال ضرور کریں۔

سہ روز کے بعد درد:

کچھ لوگوں کو تین روز بعد یا پھر ویک اینڈ پر سردرد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے میگرین کہا جاتا ہے جو نیند کے ڈسٹرب ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اس کے علاوہ کوئی نہ کوئی تناو اس قسم کے دردکاسبب بنتا ہے۔ایسے لوگوں کو تناو سے دور رہنا چاہیے۔

نوکری کی اقسام:

ایک رنگ ساز کوبھی سردرد کا مرض لاحق ہوتا ہے اور اس کی سادہ وجہ رنگ سے اٹھنے والی بو اس درد کا سبب بنتی ہے اس کے لئے ڈاکٹرکی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے۔یہاں سے یہ بات کا بھی علم ہوتا ہے کہ نوکری کی اقسام کا سر درد سے گہرا تعلق ہے۔

ڈی ہائیڈریشن:

جسم میں پانی کی کمی سے بھی سردرد ہوتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ وہ دن میں 8گلاس پانی پئیں۔

کیفین کی بہتات:

کیفین کی بہتات میں سردرد کی وجہ ہے لہذا اس سے دور رہنا چاہیے۔ اگر اس کے بغیر گزارہ نہیں تو اس کی مقدار کم کردینی چاہیے۔

نیند کی کمی:

انسان کو دن میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔نیند کی کمی کی وجہ سے بھی سردرد ہوتا ہے۔

موبائل یوزر:

نوجوان بچوں و بچیوں میں سر میں مسلسل درد کی وجہ موبائل کا کثرت سے استعمال ہے خاص کر رات کو دیر تک موبائل سے چمٹے رہنے والے لوگ مسلسل سردرد کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Comments are closed.