زلمی نے قلندرز کو 35 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا
شاہین کے 52 رنز 4 وکٹیں رائیگاں
فوٹو : پی ایس ایل
راولپنڈی: زلمی نے قلندرز کو 35 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا، شاہین شاہ کے 52 رنز اور 4 وکٹیں رائیگاں گئیں.
پی ایس ایل 8 کے راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 207 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 172 رنز بنا سکی، لاہور قلندرز کے اوپنر شاویز عرفان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے.
بعد میں فخر زمان 11 ، عبداللہ شفیق 7 جبکہ سیم بلنگز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت 63 اور شاہین آفریدی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض، ارشد اقبال نے 3،3 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Its as if Boom Boom Afridi came out to bat again! Oh wait…#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvLQ pic.twitter.com/SSxa7dwWDx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا، پشاور زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
زلمی کے صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد حارث 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلر نے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے جبکہ روومین پاؤل 9 اور حسیب اللہ خا ن 12 رنز بنائے۔
عامر جمال 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ اور وہاب ریاض کھاتہ بھی نہ کھول سکے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے، حارث رؤف اور راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل حاصل کرلیا، یوں ایونٹ میں مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر چھٹی کامیابی اپنے نام کرلی۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ آخری اوورز میں دلچسپ ہوگیا، 6 گیندوں پر اسلام آباد کو فتح کےلیے18 رنز درکار تھے۔
فہیم اشرف نے محمد الیاس کی 5 گیندوں پر ہی اسکور پورا کرلیا، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ آخری اوور میں 18 رنز کا ہدف حاصل کیا گیا۔
The nerves. THE MIGHT of @iFaheemAshraf.
We stand in awe. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray l #IUvMS pic.twitter.com/M2aulurMP8— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
فہیم اشرف نے صرف 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ملتان سلطانز کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 44، کولن منرو نے 40 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
ملتان سلطانز کے انور علی 3، احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر نے 2،2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی.
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔
ملتان کی طرف سے شان مسعود نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 12 چوکے لگائے جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز کی باری کے دوران 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
ملتان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 33، رئیلی روسو نے 15 اور ڈیوڈ ملر نے 11 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.