ریال میڈرڈ کو شاخر ڈونیٹسک کلب کے ہاتھوں شکست
لندن ( سپورٹس ڈیسک)یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ یوکرائن کے کلب شاختر ڈونیٹسک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ لیور پول اور بائرن میونخ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم کا مقابلہ یوکرائن کے کلب شاختر ڈونیٹسک سے ہوا.
پہلے ہاف میں شاختر ڈونیٹسک کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔
دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے دو گول اسکور کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، شاختر ڈونیسٹک نے تین، دو سے میچ اپنے نام کرلیا۔
انگلش کلب لیور پول اور اجیکس کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، اجیکس کی ٹیم کو اون گول مہنگا پڑ گیا 35ویں منٹ میں اجیکس کے نکولس ٹیگلیفیاکو نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر لیور پول کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔
دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو چار صفر سے دھول چٹادی۔
Comments are closed.