ریاض شہر کا ال خلیج پل 10مئی سے بند کردیا جائے گا
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض شہر میں الخلیج پل پیر 10 مئی سے 17 مئی تک 8 دن مکمل طور پر بند رہے گا۔
اس حوالے سے سعودی ویب سائٹ نے وزارت نقل و حمل کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہالخلیج پل دارالحکومت ریاض کے اہم پلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بدولت مشرقی ریاض مغربی ریاض سے جڑا ہوا ہے۔
بیان کے مطابق اس پل کو اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ ڈرائیوروں کے لیے رہنما بورڈز نصب کیے جائیں گے،دوسری طرف
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ الخلیج پل پانچ اہم راستوں کے لیے بند ہوگا۔
عوام الناس کیلئے نئے ٹریفک روٹ قائم کیے گئے ہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنک کے لیے نئے راستوں کا بندوبست کیا گیا ہے،
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جدہ مکہ سے آنے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔
یہ راستہ استعمال کرنے والے دس مئی سے شمال کی جانب جانے والا کنگ عبداللہ روڈ استعمال کریں اور کنگ خالد روڈ سے جنوب کی طرف آنے والے عبداللہ السحمی پل کا چوراہا استعمال کریں کیونکہ مشرق کی جانب مکہ روڈ کا راستہ بند ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ جنوب یا شمال سے القاہرہ چوک آنے والے شمال یا جنوب کی جانب جانے والا کنگ فہد روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز مکہ روڈ کے چوراہے جانے والے کنگ عبدالعزیز سروس روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سروس روڈ کی طرف لے جانے والی تمام ذیلی سڑکیں بن دہوں گی جبکہ مکہ روڈ اور صلاح الدین ایوبی روڈ کے چوراہے کا سگنل بند ہوگا، محکمہ ٹریفک الاحسا مکہ روڈ چوراہے کا سگنل بند کردے گا ۔
وہ اس لئے تاکہ مغرب اور مشرق کی جانب روڈ استعمال کرنے والے رواں دواں انداز میں سفر طے کرسکیں- النہضہ روڈ کی جانب سروس لائن کھول دی جائے گی۔
Comments are closed.