روسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ، اہم پیشکش کر دی
فوٹو فائل
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے جنگ بندی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر نے غزہ کی تباہ کن صورت حال پر اظہار تشویش کیا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف ہے تاہم عام شہریوں کا قتل عام قبول نہیں، غزہ میں فوجی آپریشن کے اثرات خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ روس جنگ بندی میں تعاون کیلئے تیار ہے، انہوں نے غزہ میں امداد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.