رقص بسمل ، کا اختتام اچھا ہوا، مداحوں کو پسند آیا، سارہ خان


کراچی( ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ خان اوررقص بسمل کی زہرہ نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہیں کہ اُن کے ڈرامہ کا اختتام بہت اچھا ہوا اور تمام مداحوں کو پسند آیا۔

ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل کی آخری قسط نشر کی گئی تھی جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبولیت حاصل ہوئی اور گزشتہ رات اس کی آخری قسط تھی۔

سارہ خان نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ یہ اچھا ہو گیا کہ لوگوں کی توقعات کے مطابق اختتام ہوا۔

سارہ خان نے کہا کہ رقص بسمل کو تمام مداحوں کو پسند آیا، اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری اور فلک کی طرف سے ہماری شادی کی پہلی سالگرہ پر ہمارے مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز ہے۔

اُنہوں نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دینے کے لیے بہت پُرجوش ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ آپ بھی خوش ہوں گے۔

واضح رہے کہ سارہ خان کو اُن کے کردار زہرہ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت ملی یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل میں ادا کیا تھا ۔

پاکستان میں چلنے والے ڈرامہ سیریلز میں ، رقص بسمل، کو اپنی خوبصورت کہانی کی وجہ سے شہرت ملی جس میں رومانس، روایات،دوستیاں دشمنیاں سب کچھ ہونے کے باوجودبے حیائی کو گناہ کے طورپر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.