راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے

راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے

فوٹو : فائل

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے، جہاں چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

چاروں صوبوں میں عید الفطر کے اجتماعات

پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ راولپنڈی میں عوامی نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی نماز عید میں شرکت کی۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں عید کی نماز ادا کی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کیں، جبکہ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، مردان، سوات اور ڈی آئی خان میں عید کے اجتماعات ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عیدالخیل میں نماز عید پڑھائی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت گوادر، خضدار اور دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان شہریوں نے پرامن ماحول میں عید منائی اور ملکی ترقی کیلئے دعائیں کیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔

Comments are closed.