دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
فوٹو : کرک انفو
لاہور : دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی، سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم 199 رنز کا ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر آوٹ ہو گئی ، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔سلمان آغا 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے 7 سال بعد آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا.
پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،صائم ایوب 23 اور بابر بھی 2 رنز پر پویلین لوٹے۔
کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے،اس کے علاوہ عثمان خان نے بھی ففٹی اسکور کی اور وہ 36 گیندون پر 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں،
عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا۔
پاکستان کے 199 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم گرین شرٹس کے اسپنرز کا سامنا نہ کرسکی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتیں گئیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کیمرون گرین 35 اور میتھو شارٹ 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 2، صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ برتری حاصل کرلی فائنل میچ کل ہے اور پاکستان کے پاس آسٹریلیا کیخلاف کلین سویپ کرنے کا موقع ہے.
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.