دوسرا ٹی ٹونٹی آج، پاکستان کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے جبکہ میزبان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، آج کا میچ جیت کر پاکستان سیریز نہ ہارنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔
جنوبی افریقا کو پاکستان نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دی تھی اور پاکستان ٹیم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی میچز کا بڑا ہدف 189 پورا کیا تھا.
جوہانسبرگ کے گراؤنڈ پر آج ہائی اسکورنگ میچ کی توقع کی جا رہی ہے
ذرائع کے مطابق پہلے میچ کی فاتح ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان ہے سیریز کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوچکی ہے جو پاکستان نے 2۔1 سے جیت لی تھی تاہم آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے 5 اہم کھلاڑی شریک نہیں تھے.
Comments are closed.