دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا،صبا قمر 

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے فلسطین کے حق میں اپنی آواز اْٹھا دی۔صبا قمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘انشاء اللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دْنیا کو حیران کردیا ہے۔

اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنارہی ہے۔ حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود ہیں جہاں ان کی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج سے دو بدو جھڑپیں ہورہی ہیں۔

ایسے میں سْپر اسٹار صبا قمر نے فلسطینیوں کا حوصلہ بْلند کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فلسطینیوں کی حمایت میں پیغام جاری کیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘انشاء اللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا’۔

https://twitter.com/s_qamarzaman/status/1710979259471450546?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1710979259471450546%7Ctwgr%5Efbbd143efccd5f5cc2471f53bab46f30ebe9e952%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2548737%2F24

 

خیال رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

Comments are closed.