بالاکوٹ ،رضاکارسٹوڈنٹس نے دریائے کنہار سےکچرا صاف کیا

45 / 100

بالاکوٹ(ذوالفقار علی) بالاکوٹ میں دریاٸے کنہار سے کامسیٹس یونیورسٹی کے رضار طلباء و طالبات نے پلاسٹک بیگز، ریپرز اور دیگر گندگی صفا کی.

سٹوڈنٹس فورس پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ کا عزم لئے دریائے کنہار پہنچی اس مہم میں کامسیٹس یونیورسٹی کے ملکی وغیر ملکی طلباء نے حصہ لیا سیڈ رضاکاروں نے دریاٸے کنہار کے کناروں سے کچرہ اٹھایا.

وادی کاغان میں ہرسال آنے والے سیاح درجنوں ریپرز، ٹن کچرہ اور دیگر کھانے پینے کے خالی ڈبے یہاں دریاٸے کنہار میں یا اس کے کناروں پر پھینکتے ہیں جس سے دریاٸے کنہار میں نہ صرف آبی مخلوق بلکہ زمینی مخلوق بھی متاثر ہورہی ہے.

اس موقع پرٹیم لیڈر فوزیہ رفیع نے بتایا کہ Race For Oceanپروگرام دنیا کے چالیس ممالک میں چل رہا ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان بھی اس پروگرام کا حصہ ہے.

Race Of Ocean پروگرام کی میزبانی بالاکوٹ کےلٸے اعزاز کی بات ہے انہوں نے بتایا کہ بالاکوٹ اوروادی کاغان قدرتی حسن سے مالا مال ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اس وادی کے حسن کو برقرار رکھنے کےلٸے پلاسٹک کے استعمال کی عادت ہمیں ترک کرنا ہوگی,ناٸجیریا سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بتایا کہ صفاٸی انسان کےلٸے انتہاٸی ضروری ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلٸے آلودگی کا خاتمہ ضروری ہے دریاٸے کنہار کی خوبصورتی قابل دید ہے.

دیگرشرکاء نے کہا کہ وادی کاغان کی خوبصورتی دیکھنے کے قابل ہے یہاں پر صفاٸی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے امید ہے یہاں آنے والے سیاح بھی اس بات کا خیال رکھیں گے.

یہاں آنے والے سیاح دریاٸے کنہار میں کوڑاکرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں تاکہ دریا کی ٹراٸوٹ فش اور دیگر آبی حیات اس سے متاثر ہونے سے محفوظ رہ سکیں.

بعد ازاں پروگرام میں معاون خصوصی وزیر اعلی سید احمد حسین شاہ ,تحصیل انتظامیہ , ٹی ایم او بالاکوٹ اسلام آباد ٹرانسجنڈریونین مقامی سکولوں کے طلباء، کمیونٹی اور سٹیک ہولڈر نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.