خاتو ن اسمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار، 90کلو چرس20کلو افیون برآمد

46 / 100

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں ایک خاتون سمگلر کو گرفتار کیا گیاہے جس کے قبضہ سے 90 کلو گرام چرس اور 20 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پرشاہدرہ میں کی گئی تاہم اس دوران بھنک پا کر اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملی تھی کہ خاتون کچھ ساتھیوں کی مدد سے منشیات سمگلنگ کرتی ہے اور اس وقت شاہدرہ کے علاقے میں موجود ہے اور مشکوک ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاہدہ میں ہی خاتون سمگلر کی گاڑی روکی تو اس کی باڈی لینگویج سے ہی اندازہ ہو گیا کہ وہ بھاگنا چاہتی ہے لیکن پولیس کا کارروائی مکمل کی۔

تلاشی کے دوران خاتون فرین شرافت کی گاڑی سے90 کلو گرام چرس اور 20 کلو افیون برآمد ہوگئی جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس نے منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیاہے ابتدائی تفتیش سے ہی پتہ چلا کہ گرفتاری سے قبل اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے تفتیش کے دوران منشیات اسمگلنگ کے دیگر کرداروں کے بے نقاب ہونے کی توقع ہے کیونکہ برآمد ہونے والی منشیات بھی کہیں پہنچائی جارہی تھی جو کہ پولیس نے قبل از وقت پکڑ لی۔

Comments are closed.