حکومت نے ایران جنگ میں پٹرول کی قیمت 192 روپے بڑھائی، وزیراعظم نے 80 روپے کم کردیئے
فوٹو : فائل
اسلام آباد: حکومت نے ایران جنگ میں پٹرول کی قیمت 192 روپے بڑھائی، وزیراعظم نے 80 روپے کم کردیئے، حکومت نے اس سے قبل 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جبکہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں مزید 137 روپے اضافہ کر دیا تھا آج وزیراعظم شہباز شریف نے کئے گئے حالیہ اضافہ سے 80 روپے کم کر دئیے ہیں.
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےاعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی میں بھی 80 روپے فی لیٹر کمی کی ہے،اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں،
قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرک کو 80 ہزا روپے سبسڈی دی جائے گی، بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریل کے اکنامی کلاس کے مسافروں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوگا،
وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ایران جنگ کے بعد پہلے 55 روپے اور پھر 137 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی تھی جو کل ملا کر 192 روپے اضافہ بنتا ہے جس میں سے وزیراعظم شہباز شریف نے آج 80 روپے کم کردیئے ہیں.
جمعرات کو حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر ہوگئی تھی۔
Comments are closed.