حسن علی کا تباہ کن سپل،کراچی کنگز نے کوئٹہ کو شکست دیدی

فوٹو : پی ایس ایل 

لاہور : اسٹار فاسٹ بولر حسن علی کا تباہ کن سپل،کراچی کنگز نے کوئٹہ کو شکست دیدی، حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، معین علی کی جارحانہ اننگز اور حسن علی کی تباہ کُن بولنگ نے کراچی کنگز کی فتح میں اہم کردار کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے رواں سیزن کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے ملا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ صرف تین رنز پر گری۔ سلمان علی آغا نے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر 41 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم چوتھے اوور میں وہ بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعد بیگ 30، سلمان آغا 22 اور اعظم خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معین علی نے خوشدل شاہ کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 39 رنز کی شراکت قائم کی۔ 17ویں اوور میں خوشدل بھی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین وکٹیں حاصل کیں، الزاری جوزف نے دو جبکہ عثمان طارق اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے دوسری اننگز میں جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب شروع کیا تاہم مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

کپتان سعود شکیل اور شمائل حسین کی اوپننگ جوڑی نے نے 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سعود شکیل 33 اور شمائل حسین 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رلی روسو اور بین میکڈرمٹ نے 25، 25 رنز اسکور کیے جب کہ حسن نواز 19 اور خواجہ نافع 3 رنز بنا سکے۔

حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار کیا۔ ان کے علاوہ ایڈم زیمپا، معین علی اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.