پاکستان حج والنٹیرز گروپ کی مکہ مکرمہ میں رضاکاروں کیلئے تقریب تقسیم اسناد
مکہ مکرمہ ( ابرار تنولی) پاکستان حج والنٹیرز گروپ کی مکہ مکرمہ میں رضاکاروں کیلئے تقریب تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس مین بڑی تعداد میں رضاکارں نے شرکت کی.
تقریب کے مہمان خصوصی کونسل جنرل پاکستان خالد مجید نے اپنے خطاب میں رضاکاروں کے جذبے اور گزشتہ حج آپریشن میں لاکھوں حجاج کی مشاعر مقدمہ میں موجود رہ کر خدمات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
کونسل جنرل خالد مجید نے کہا کہ پاکستان حج والنٹیرز گروپ کے رضاکار اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی نیک نامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسلیٹ جدہ پاکستان ایمبیسی اور پاکستان حج مشن کے دفاتر حج گروپ کی ہر طرح سے مدد اور حوصلہ افزائی کیلئے تیار ہیں.
انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ امسال حاجیوں کی بہتر خدمت سرانجام دینے کیلئے پاکستان حج مشن اور پاکستان حج والنٹیرز گروپ مل کر کام کریں گے تاکہ حاجیوں کی بھرپور انداز میں رہنمائی کی جا سکے ۔
اس سے قبل ابراہیم حمزہ نے تلاوت کلام پاکستان سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ گروپ کے سینیر ممبر ابرار تنولی نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے گروپ کی سرگرمیوں اور گزشتہ حج کے دوران حاجیوں کے خدمت اور رہنمائی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کہا کہ پاکستان حج والنٹیرز گروپ کے رضاکار صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کیلئے حجاج کی خدمات کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں اور گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی، اور ہر قسم کی لسانی اور مذہبی تفرقہ بازی سے پاک ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کے سینیئر ممبر ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے مکہ مکرمہ میں جج گروپ کے زیرانتظام حجاج کی رہنمائی اور تربیت کے پروگرام "ضہیوف الرحمان پراجیکٹ ” کی اہمیت پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کہا کہ حجاج کی آمد کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں موجود پاکستان حج والنٹیرز گروپ کے رضاکار حجاج کی رہائشی بلڈنگ میں جا کر حجاج کی رہنمائی، حج کی ادائیگی جیسے بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور رضاکاروں سے اپیل کی کہ آنے والے جج آپریشن کی بھرپور تیاری کریں۔
تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر عدیل خان جبکہ میزبانی عبداللہ مکی نے سرانجام دیئے، تقریب میں پاکستان حج مشن جدہ کے اہکاروں سمیت بڑی تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب کا اختتام لیاقت زمان نے دعائیہ کلمات سے کیا۔
Comments are closed.