حارث روٴف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان کے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
حارث روٴف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے فاسٹ باوٴلر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان نے 22 برس کے بعد جیتی تھی۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے فاسٹ باوٴلر جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
Comments are closed.