جو بائیڈن کا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاکا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدربائیڈن نے یکم مئی سے امریکی افواج کو افغانستان سے نکالنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیاہے کہ طویل جنگ کا خاتمہ کیاجائے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیاجائے اور امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے، افغانستان سے فوج نکالنے کے بعد بھی دہشت گردوں پر نظر رکھی جائے گی۔
انھوں نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائیگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان، روس ،چین کاکردار اہم ہے، پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ۔
خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم امریکی افواج کے انحلاء میں 4 ماہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔
افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلاء نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔
دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور افغان طالبان کے معاہدہ کے مطابق مئی تک یہ انخلا مکمل ہونا تھا تاہم امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعدنئے فیصلے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے تاہم امریکہ فوج نکالنے کی بات پر قائم ہے۔
امریکی اعلان کے بعد ابھی افغان طالبان کی طر ف سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔
Comments are closed.