جدہ،فردوس عاشق کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات
جدہ(ابرار تنولی ،شاہ جہان شیرازی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئیں.
ائیر پورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز, او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ اور قونصلیٹ کے افسران نے انکا استقبال کیا. وہ او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی.
فردوس عاشق اعوان مصروفیات میں پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں سے ملاقات شامل ھے. وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گی.
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوران اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا.
فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ملک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنیں، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا.
انھوں نے کہا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے او آ ئی سی بھارت پر دباؤ بڑھائے.بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے.بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا بابری مسجد کے فیصلے سے سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے پاکستان او آئی سی کیساتھ ہر قسم کے تعاون اور سہولت کاری کیلئے تیار ہے.
ناروے میں پیش آنیوالے واقعہ پر او آئی سی کومسلم امہ کی جانب سے ایک متفقہ موقف پرزور انداز میں اپنانا چاہئیے وزیراعظم عمران خان اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہیں.
انھوں نے کہا وزیراعظم چاہتے ہیں او آئی سی کے ذریعے ریاست مدینہ کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے لایا جائے
اسلام کا حقیقی چہرہ سامنے لا کر اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو شکست دی جا سکتی ہے.
Comments are closed.