بھیڑیا صفت نوجوان کی سوتیلی بہن سے زیادتی ، بعد میں اسے قتل کردیا
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: بھیڑیا صفت نوجوان کی سوتیلی بہن سے زیادتی ، بعد میں اسے قتل کردیا،زیادتی کا یہ روح فرسا واقعہ اسلام آباد کے علاقے روات میں پیش آیا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔
روات میں 15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کیا گیا تھا تاہم بعد میں خود کشی بتانے والے واقعہ کے حقائق سامنے آنے پر پتہ چلا کہ لڑکی کا سوتیلا بھائی ہی مبینہ قاتل اور ملزم ہے۔
پولیس کے مطابق سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکر لیاگیاہے ،ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ملز م نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات پر معاملہ قتل کا نکلا،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مزید حقائق تک پہنچنے کےلئے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.