بھونجہ میں سڑک اور پل کیلئے 3 کروڑ منظور ہوئے،احمد شاہ

46 / 100

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعلی کے معاون خصوصی سیداحمد حسین شاہ سے پشاور میں بھونجہ کے وفد کی ملاقات کی ہے جس میں انھیں بھونجہ کے مسائل سے آگاہ کیا ہے.

ملاقات کرنے والے وفد میں مجیب الرحمان, محمد اشرف , ذوالفقار علی شامل تھے وفد نے بھونجہ کو درپیش مساٸل اورمتوقع ترقیاتی کاموں رابطہ سڑک اور پل کی تعمیر سے متعلق سید احمد حسین شاہ سے تبادلہ خیال کیا.

اس موقع پر وفد نے سید احمد حسین شاہ کو بتایا کہ بھونجہ میں گورنمنٹ ہاٸی سکول میں سٹاف کی کمی سے طلباء کو تدریس میں مشکلات ہیں سکول میں سٹاف کی تعیناتی کی اشد ضرورت ہے.

سیداحمد حسین شاہ نے وفد کو بتایاکہ بھونجہ میں سڑک اور پل کی تعمیر پر جلد ہی پیش رفت ہوگی جس کےلٸے جلد ہی تین کروڑ سے زاٸد کا فنڈ میری اور صالح محمد خان کی مشترکہ کاوش سے جاری ہوگا.

انھوں نے کہا کہ عوام کو درپیش دیگر مساٸل بھی حل کٸے جاٸیں گے انہوں نے کہا کہ سکول میں سٹاف کی تعیناتی کرنے کےلٸے محکمہ کو ہدایات جاری کردی ہیں جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

Comments are closed.