بھارت کی لنکن کرکٹرز کوپاکستان جانے پرآئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نےسری لنکن کرکٹرزکو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ پاکستان گئے تو ان کو آئی پی ایل سے فارغ کردیا جائے گا ۔
ٹوئٹ بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہرمعاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیزکو شرم آنی چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی ہے۔
سری لنکن کرکٹرز کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو وہ آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔
Comments are closed.