بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے سے اموات کی تعداد 288 ہوگئی

46 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

کولکتہ: بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 288 ہوگئی۔حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔

 

ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظرتھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد ا?پ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق ٹرینوں کی تباہ ہونے والی بوگیوں کے درمیان سیکڑوں افراد اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ریسکیو اہلکار، سیکورٹی فورسز اہلکار اورایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تباہ ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.