بھارت میں مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک
فوٹو:سوشل میڈیا
اندور: بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔
Death Count In Indore Temple Tragedy Rises To 35 https://t.co/VLe94drdmY pic.twitter.com/8MWJthteJ0
— NDTV (@ndtv) March 31, 2023
فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔
Comments are closed.