بھارت جو فرنٹ کھولےاسی محاذ پر نہ بھولنے والا جواب دیں گے، شہبازشریف
فوٹو : سوشل میڈیا
مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی جماعت کی حکومت ہو، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تعاون کرے ۔ اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
وزیر اعظم پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔
پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی لہٰذا بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کشمیری ہر روز نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو ، میرا فرض ہے آگے بڑھ کر تعاون کروں اور ہمارے تعاون میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کو قربان کرسکتے ہیں لیکن اپنی آزادی قربان کرنےکو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے مگر بھارت جو فرنٹ کھولےاسی محاذ پر نہ بھولنے والا جواب دیں گے، شہبازشریف معرکہ حق میں بھارتی گھمنڈ خاک میں ملا دیا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی تیز کررہا ہے مگر سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے.
وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق بھارت کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیریوں کی بھی فتح ہے، معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے دشمن کے عزائم ناکارہ بنانے ہیں، بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، ہم امن چاہتےہیں لیکن امن برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر پر اصولی موقف پر قائم ہیں، پاکستان نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اصولی اقدام کیے ہیں۔
Comments are closed.