بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے حل کے لئے سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں ،امریکا
فائل:فوٹو
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت میں بامعنی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے معاملات طے کرنا امریکا کے بس میں نہیں، امریکا ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن ثالثی کا فیصلہ دونوں ممالک نے کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے حل کے لئے سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس عمل کی ہر طرح سے حمایت کے لئے تیار ہیں تاہم یہ وہ فیصلے ہیں جو دونوں ممالک کو خود کرنے ہیں۔
Comments are closed.