بھارتی یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: بھارت کی ایک یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے ایک تعلیمی ادارے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر سابق طالبہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر ہری پدمن کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ جنسی ہراسگی کے خلاف 200 سے زائد طلبہ اور طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے۔

خیال رہے کہ ویمن کمیشن نے طالبات کے پروفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دیا تھا۔

Comments are closed.