بھارتی فوج کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر فائرنگ،2شہری زخمی
فوٹو: فائل
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام )بھارتی فوج کی دوسرے دن بھی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے 2شہری زخمی ہوگئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت کا بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات سیزفائرسمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کوفائرنگ کا نشانہ بنایا۔
… 35 years old innocent civilian resident of Serian village got injured in Shakargarh Sector along Working Boundary, 57 years old citizen resident of village Nangal sustained serious injuries.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
Both Injured have been evacuated and being provided with medical care. (2/2)
انڈین فائرنگ سے 2 شہری 35 سالہ اور57 سالہ شخص شدید زخمی ہوئے، بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ اورشکرگڑھ سیکٹر کی خلاف ورزی کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ایل اوسی کے شاردہ،ددنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کئے تھے۔جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.