بھارتی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں کوعید کی مبارکباد

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: عید الفطرکے پرمسرت موقع پربھارتی فنکاروں نے اپنے مسلمان مداحوں کوعید کی مبارکباد دی ہے ۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ بالی ووڈ ستاروں نے بھی عید منائی اور اپنے مداحوں کو منفرد، دلچسپ اور پْراثر پیغامات کے ذریعے عید کی مبارک باد دی۔

 

https://twitter.com/SrBachchan/status/1649649194070847488?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1649649194070847488%7Ctwgr%5E315ebb2ff67070966e6acea54706c7e5a4cbbd2a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2472739%2F24

بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے آداب کہہ کر عید کی مبارک باد دی جب کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی اپنے اپنے انداز میں عید کی مبارک دی۔

 

https://www.instagram.com/reel/CrVQoLQo6VM/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی، ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی نے انسٹاگرام پر عید الفطر مبارک لکھا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روایتی انداز میں آداب کہہ رہی ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار بگ بی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر عید مبارک لکھا اور ایک تصویر شیئر کی جس پر یہ دعا درج تھی کہ اللہ آپ کے تمام خوابوں اور امیدوں کو پورا کرے۔

دبنگ اسٹار سلمان خان کے لیے یہ عید سب سے الگ اور منفرد ہے کیوں کہ وہ اس عید پر اپنی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی کامیابی کے لیے کافی پْرامید نظر آتے ہیں۔

 

سلمان خان نے عید پر جاری ویڈیو میں اپنی اس فلم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عید کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں اور میری فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ضرور دیکھیں۔

اداکار سنی دیول نے ٹویٹ میں عید مبارک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعا لکھی تھی کہ عید الفطر مبارک! سب کو اچھی صحت، سکون اور خوشیاں نصیب ہوں۔

 

اکشے کمار، ابھیشیک بچن، ہریتک روشن، سنجے دت اور کئی دیگر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان سے سارے ریکارڈ توڑنے والے شاہ رخ خان نے اپنے گھر کی چھت پر آکر اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید مبارک کہا۔

Comments are closed.