بگ بیش میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کی 141 رنز کی شراکت ،سڈنی سکسزر فاتح رہی

بگ بیش میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کی 141 رنز کی شراکت ،سڈنی سکسزر فاتح رہی

فوٹو : کرک انفو

سڈنی : بگ بیش میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کی 141 رنز کی شراکت ،سڈنی سکسزر فاتح رہی ،سڈنی سکسرزنے سڈنی تھنڈر کو 5 وکٹوں سےشکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی ۔

اس سے قبل Big Bash League میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے جس میں ڈیوڈ وارنر کی سنچری شامل تھی ، وارنر نے 65 بالز پر 4 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے 110رنز بنائے

سڈنی سکسرز کی طرف سے سیم کرن کامیاب باولر رہے انھوں نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے ، جواب میں سڈنی سکسزر اوپننگ جوڑی اسٹیو اسمتھ اور بابراعظم کے درمیان پہلی وکٹ پر 141 ایک رنز کی شراکت نے میچ یکطرفہ بنا دیا تاہم دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگر مزید 3 وکٹیں گر گئیں۔

اسٹیو اسمتھ 100 رنز بنا کرآوئے ہوئے جس میں9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے انھوں نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا جب کہ بابراعظم نے 47 رنز کےلئے 39 بالز کھیلیں جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

Comments are closed.