بگ بیش لیگ 2025–26، پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی رنگا رنگ لیگ میں جگمگانے کو تیار

بگ بیش لیگ 2025–26، پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی رنگا رنگ لیگ میں جگمگانے کو تیار

فوٹو : سوشل میڈیا

محبوب الرحمان تنولی

آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ (BBL) کا نیا سیزن 14 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا جو 25 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ لیگ کا یہ پندرھواں سیزن عالمی کرکٹ شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جہاں دنیا بھر کے بڑے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کو آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش میں سب سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اور وہ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں ،کرکٹ کے تمام ماہرین اور براڈکاسٹرز کی توجہ بابراعظم پر ہے جب کہ لیگ کےآفیشل بھی اس بات پر بہت خوٹ ہیں کہ بابراعظم ان کی لیگ کاحصہ ہیں۔

پاکستان کے دیگر جوکھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں نظرآئیں گے ان میں مقبولیت میں دوسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی، ، حارث روف، شاداب خان، اور حسن خان بھی لیگ میں اپنے جوہردکھانے کےلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل

بگ بیش لیگ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں:

  • بریسبین ہیٹ

  • ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز

  • ہوبرٹ ہریکینز

  • پرتھ اسکورچرز

  • میلبورن رینیگیڈز

  • میلبورن اسٹارز

  • سڈنی سکسرز 

لیگ کے دوران تقریباً 44 میچوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں گروپ مرحلے کے بعد پلے آف اور فائنل شامل ہیں۔

 بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنیوالے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ باولرزمان خان کی بگ بیش لیگ میں شاندار باولنگ

میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی 

پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور شمولیت

اس سیزن میں پاکستان کے کئی اہم کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے، جنہیں پی سی بی کی جانب سے باضابطہ شرکت کی اجازت بھی مل چکی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی اور ان کی ٹیمیں:

  • شاہین شاہ آفریدی — بریسبین ہیٹ

  • بابر اعظم — سڈنی سکسرز

  • محمد رضوان — میلبورن رینیگیڈز

  • حارث رؤف — میلبورن اسٹارز

  • شاداب خان — سڈنی تھنڈر

  • حسن علی — ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز

  • حسن خان — میلبورن رینیگیڈز

پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی کنڈیشنز میں ٹریننگ اور تیاری کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔ باؤنس اور تیز رفتار وکٹوں پر کھیلنے کے لیے وہ بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی شائقین کی توقعات عروج پر

پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شمولیت کی وجہ سے نہ صرف آسٹریلوی فرنچائزز کا جوش بڑھا ہے بلکہ پاکستان میں بھی شائقین کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ اس مرتبہ بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کلیدی کردار ادا کریں گے۔

نشریات

بگ بیش کرکٹ لیگ کے تمام میچ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں مختلف اسپورٹس چینلز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، یہ میچز زیادہ ترپاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔

بگ بیش لیگ 2025–26، پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی رنگا رنگ لیگ میں جگمگانے کو تیار

Comments are closed.