بچے سے بدفعلی کرنے والا سکول ٹیچر گرفتار
ہری پور(یاورحیات )ہری پور کے علاقہ کھلابٹ ٹائون شپ پولیس نے بچے کے ساتھ جنسی بدفعلی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والے سکول ٹیچر رفاقت علی کو گرفتار کر لیا.
ملزم رفاقت علی پیشے کے لحاظ سے سکول ٹیچر ہے اور حافظ قرآن بھی ہے، رفاقت کی کی 5 ماہ قبل تقرری ہوئی تھی پولیس زرائع کے مطابق ملزم رفاقت علی گزشتہ چند سال سے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا.
واقعہ کے مطابق ایک روز قبل ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں ایک شخص کو ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بچہ کھلابٹ ٹائونشپ محلہ دربند میں رہائش پذیر ہے.
ملزم رفاقت علی ولد بوستان سکنہ محلہ تیربٹ نیو دربند کو تھانہ کھلابٹ پولیس نے تھانہ دربند پولیس کے خصوصی تعاون سے راتوں رات محلہ تیربٹ نیو دربند ضلع مانسہرہ سے گرفتار کر کے تھانہ کھلابٹ منتقل کیا.
جہاں پر ملزم حافظ رفاقت علی کے خلاف زیر دفعہ 355/337 کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments are closed.