بورس جانسن برطانوی وزیراعظم بن گیے، پاکستانی نژاد ساجد جاوید وزیر خزانہ مقرر
فوٹو: فائل
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو وزیر خزانہ مقررکردیا۔
یاد رہے ساجد جاوید برطانوی وزیر خزانہ کےعہدہ ہر فائز ہونے والے پہلے غیر سفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں۔
وزیر خزانہ کا عہدہ برطانیہ میں وزیر اعظم کے بعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے، ساجد جاوید اس سےقبل تھریسا مےکی حکومت میں وزیر داخلہ تھے۔
نیامنصب ملنے کے بعد ساجد جاوید نے کہا کہ ‘یہ عہدہ میرے لیے اعزاز ہے، برطانوی وزارت خزانہ میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ یورپی یونین سے علیحدگی کی تیاری، قوم کو متحد کرنا اور معیشت کو اولیت بخش کر مواقع پیدا کرنا اہم ذمہ داریاں ہوں گی۔
ادھر بدھ کو بورس جانسن برطانوی وزیراعظم بن گئے ہیں اور 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن ملکہ کی منظوری کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی بورس جانسن نے اس بات کا اعلان کیا کہ چاہے کچھ بھی ہو، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
وزیراعظم بننے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ ‘میں برطانیہ کو بہتر مستقبل کے لیے تبدیل کرنا چاہتا ہوں، اب کوئی اگر مگر نہیں، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا’۔
Comments are closed.