بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا میچ آندھی کے باعث بے نتیجہ رہا
راولپنڈی( زمینی حقائق ) پاکستان کپ کاچھٹا میچ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا گیا جو آندھی اور بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گے میچ میں کے پی نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بناہے جس میں سلمان بٹ کے 133اور عابد علی کے 95 رنز شامل تھے۔
بلوچستان کی طرف سے حارث راوف اور عماد بٹ نے 77 اور 70 رنز دے کر دو دو وکٹیں حا صل کیں۔ جواب میں بلوچستان نے 17اوورز میں 129 رنز بناہے تھے کہ تیز آندھی چل پڑی۔
عمید آصف نے دو اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی جب میچ ختم ہوا تو اویس ضیاء 84رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔
یہ میچ امریکہ کی کارنل یو نیورسٹی سے آہے ہو ہے سٹوڈنٹس نے بھی دیکھا۔ ان طلبہ میں اسٹریلیا، برازیل اور برطانیہ کے علاوہ دیگر ممالک کے طلبہ شامل تھے۔
Comments are closed.