بابراعظم دوسرے میچ میں9 رنز بناسکے،حسن علی نے ایڈیلیڈ کو میچ جتوا دیا

بابراعظم دوسرے میچ میں9 رنز بناسکے،حسن علی نے ایڈیلیڈ کو میچ جتوا دیا

فوٹو : کرک انفو

 سڈنی : پاکستان کے سپر اسٹاربیٹر بابراعظم آسٹریلیا میں اپنی شہرت کے برعکس ابھی تک بیٹنگ میں ناکام رہے ہیں بابراعظم دوسرے میچ میں9 رنز بناسکے،حسن علی نے ایڈیلیڈ کو میچ جتوا دیا۔

بابراعظم کی بگ بیش میں ٹیم سڈنی سکسرکو آج ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، سڈنی کرکٹ گراونڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے سڈنی سکسر نے 159 رنز بنائے اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو جیت کےلئے 160 کا ہدف دیا تھا جو انھوں نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

بابراعظم آج بھی اوپنرہی کھیلے تاہم آج بھی خاطر خواہ تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور10 بالز کھیل کر9 رنزپر آوٹ ہوئے،ووڈ کی بال پر شارٹ نے ان کا کیچ پکڑا،سڈنی سکسر کی مجموعی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

https://

جوش فلپی 46 اورایڈورڈ 32 رنز بنا کرنمایاں رہے،ایڈیلیڈ سٹرائیکرکے ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے 4 اوور میں 36 رنز دیئے اورکوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، تاہم انھوں نے شاندارفیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اہم کیچز پکڑے اور اہم آخری اوورمیں 4 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ایڈیلیڈ کے لیام سکاٹ نے 51 رنز بنائے جب کہ جمی اورٹن نے 30 رنز کی اننگز کھیلی ،ووڈ نے باولنگ کے بعد بیٹنگ بھی اچھی کی اور18 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔

بگ باش کے اس اہم میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی سکسر کو3 وکٹوں سے شکست دے دی ،سڈنی سکسر کی اس جاری ایونٹ میں یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔

Comments are closed.