ایشیا کپ 2023ء میچز کا شیڈول اور ٹاس ٹائمنگ فائنل ہو گئی
فوٹو: ان سائیڈ سپورٹ فائل
دبئی: بالآخر ایشیا کپ 2023ء میچز کا شیڈول اور ٹاس ٹائمنگ فائنل ہو گئی، پاکستان آسان حریف ٹیم نیپال کے خلاف ملتان میں ایشیا کپ مہم کا آغاز کرے گا.
ملتان کا میچ 30 اگست کو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گا، پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، 31 اگست کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ ہو گا.
ایشیا کپ کا فائنل سے پہلے سب سے بڑا میچ 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔3 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ ہو گا.
اسی طرح 4 ستمبر کو نیپال بھارت کا سامنا کرے گا، 5 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا آپس میں ٹکرائیں گے جبکہ 6 ستمبر سے سپر فورز کا پلے آف مرحلہ شروع ہو گا.
سپر فور مرحلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا،ایشیا کپ کا فائنل پلے آف مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یوں ایشیا کپ 31 اگست سے شروع ہو کر 17 ستمبر کو ختم ہو جائے گا.
Comments are closed.