ایران 48 گھنٹے میں معاہدہ کرے یاآبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ قیامت ڈھا دیں گے، ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پھر الٹی گنتی شروع ،ایران 48 گھنٹے میں معاہدہ کرے یاآبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ قیامت ڈھا دیں گے، ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دو آپشنز دئیے ہیں کوئی معاہدہ کر لو یا آبنائے ہرمز کھول دو، ورنہ تیار ہوجائے.

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔

ٹرمپ کی طرف دئیے گئے 10 دن کے دوران بھی حملوں کا وقفہ نہیں ہوا اور امریکی حملے جاری رہے اس دوران امریکی صدر نے یورپ اور دیگر ممالک سے کہا کہ ہم ہرمز استعمال نہیں کرتے جو استعمال کرتے ہیں وہ کھلوا لیں.

تاہم اس کے باوجود ایک بار پھر ٹرمپ نے 10 دن کا دیا وقت یاد کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے رہ گئے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

امریکی صدر نے مارچ کے آخر میں آبنائے ہُرمز کو کھولنے کے لیے ایران کو 2 دن کی ابتدائی ڈیڈ لائن دی تھی، پھر 10 دن کا کہا تھا، پھر یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی تینوں فورسز ختم کر دی ہیں۔

پاکستان نے سفارت کاری شروع کی تو ٹرمپ نے یہ کہہ کر کہ ایران کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں ، ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں 10 دن کا اضافہ کردیا تھا۔

Comments are closed.