ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایف 18 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
فوٹو : سوشل میڈیا
ایرانی پاسداران انقلاب نے سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ایران کے علاقے چاہ بہار میں ایک امریکی ایف 18 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا، جو بعد ازاں بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ مغربی ممالک کے جنگی طیاروں کے خلاف ایران کا چوتھا کامیاب حملہ ہے، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید دفاعی نظام
Another US Fighter Jet Hit by Iranian Air Defenses
Iran’s IRGC said an additional US F-18 fighter jet was struck by the country’s integrated air defense network. pic.twitter.com/01Frudh3kB
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) March 25, 2026
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی، جسے بسیج فورس چلا رہی تھی۔
ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فضا میں جنگی جہاز کو نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم یہ ویڈیو امریکا کے ایف 18 طیارہ کی ہی ہے، اس حوالے سے کوئی حتمی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج (سینٹ کام) نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی جنگی طیارے کو مار گرانے کی خبر درست نہیں ہے۔
🚫FALSE: The Islamic Revolutionary Guard Corps announced a U.S. F/A-18 fighter was struck over Chabahar using new advanced air defense systems.
✅TRUE: No U.S. fighter aircraft have been shot down by Iran. pic.twitter.com/I25QFjYo0l
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 25, 2026
واضح رہے کہ ایف 18 جسے ایف اے 18 ہارنیٹ یا سپر ہارنیٹ بھی کہا جاتا ہے، امریکی بحریہ اور میرینز کا ایک جدید ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو عموماً بحیرہ عرب اور بحر ہند میں طیارہ بردار جہازوں سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.